اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے جگہ جگہ چند ہ اکٹھا کرنے نے مجھے برداشت کرناسکھایا ۔انہوں نے پشاورمیں شوکت خانم میموریل ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال کے لئے جگہ جگہ چندہ اکٹھاکرنے نے مجھے برداشت کرناسکھایا۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل میں بات بات پرجھگڑپڑتاتھالیکن اب ایسانہیں کرتابلکہ تحمل سے کام لیتاہوں ۔