اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان نے نے پشاور کینسر ہسپتال کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی تعمیر کسی سپنے سے کم نہیں عقل کا غلام اس طرح کے ہسپتال نہیں بنا سکتا بلکہ اللہ پر یقین رکھنے والا ہی ایسا ہسپتال بنا سکتا ہے،ہمارے ہسپتال میں کوئی وی آئی پی کمرہ نہیں ہوگا اور تمام مریضوں کا یکساں علاج ہوگا۔ نواز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے 50 کروڑ روپے کا فنڈ بھی دیا لیکن کینسر ہسپتال نہیں بناسکے۔ مجھے بھی تمام لوگوں نے کہاکہ کینسر ہسپتال بنانا ممکن نہیں لیکن میں نے پاکستان میں کینسر ہسپتال بنا کردکھایا۔