اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

قادیانی پاکستان کے آئین کے تحت غیر مسلم ہیں ،مولانا شیرانی

datetime 29  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا شیرانی اور علامہ طاہر اشرفی کے درمیان جھڑپ اور ہاتھاپائی کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایجنڈے میں پوائنٹ نمبر 13 قادیانوں کے غیر مسلم ہونے کے حوالے سے تھا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ نقطہ مولانا طاہر اشرفی کے کہنے پر ڈالا گیا ہے.ایجنڈے پر مولانا شیرانی نے کہا کہ قادیانی پاکستان کے آئین کے تحت غیر مسلم ہیں مولانا اشرفی نے مو¿قف اختیار کیا کہ قادیانوں کے غیر مسلم ہونے پر تمام مکاتب فکر متفق ہیں لہذا اس کو ایک شخص کے نام سے کیوں منسوب کیا گیا ہے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ آپ خاموش رہیں ورنہ اجلاس سے نکال دیا جائےگاجس کے جواب میں علامہ طاہر اشرفی نے جواب میں کہا کہ آپ کسی رکن کو اجلاس سے نکالنے والے کون ہوتے ہیںاس کے بعد دونوں علماءمیں زبانی تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور مولانا طاہر اشرفی کی قمیض کے گریبان کے بٹن ٹوٹ گئے اس موقع پرکونسل اراکین نے بیچ بچاﺅ کرادیا ہے اوراسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ بلوچستان کے غنڈوں نے نظریاتی کونسل کو گھیرا ہوا ہے ،میری جان کو خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ چیئرمین مولانا شیرانی ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ، جو معاملات 1970ءمیں طے ہو گئے ہیں انہیں کیوں کھولا جا رہا ہے یہ سب کچھ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے عہدے سے ہٹائیں ۔ علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ مولانا شیرانی ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کررہے ہیں اورخلاف آئین کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے مسئلے پر نئی بحث ملک کو تصادم کی جانب لے جائیگی،مولانا شیرانی اپنے غیر ملکی آقاﺅں کو خوش کرنے کے لئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے پر فیصلہ کچھ ہوا اور صبح کچھ بتایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں جو کسی کے گریبان تک پہنچ جائے کیا وہ اسلامی نظریاتی کونسل یا کسی بھی اسلامی تنظیم کا سربراہ ہونے کا اہل ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ مولانا شیرانی اسلامی نظریاتی کونسل کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کیا رکن کا گریبان پکڑنا شرعی ذمہ داری ہے ،کیا مولانا شیرانی بلوچی ، پنجابی تعصب پھیلانا چاہتے ہیں؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…