اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی کی 2015 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمانی سال میں ایک ارب 22 کروڑروپے کے اخراجات آچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 8 جون سے شروع ہونیوالے پارلیمانی سال میں ایک ارب 22 کروڑروپے کے اخراجات آچکے ہیں۔ ارکان اسمبلی 365 دنوں میں صرف 58 دن اسمبلی میں آئے، پنجاب اسمبلی کے کل 8 اجلاس ہوئے اور چھٹیاں ملاکر 89 دن کارروائی ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ علاو¿الدین، میاں رفیق اور امجد جاوید سب سے زیادہ بولنے والے ارکان میں شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب بجٹ اجلاس کے سوا اسمبلی اجلاسوں میں کم ہی نظر آئے۔ ایک دن کے اسمبلی اجلاس پر 82 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ ہر رکن اسمبلی کو دوران اجلاس ڈھائی ہزار روپے روزانہ الاو¿نس ملتا ہے۔