کوئٹہ (نیوزڈیسک) کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق سڑک کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا زخمی اہلکاروں کی طبی امداد جاری ہے ۔