کراچی(نیوز ڈیسک)رینجرز اختیارات کے وفاقی نوٹیفکیشن پر عمل کا صوبائی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اختیارات کی نئی سمری وزیر اعلی کو بھیج دی ہے، سمری میں لکھا گیا ہے کہ رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے وفاقی نوٹیفکیشن پر عمل کے لئے صوبائی حکومت الگ نوٹیفکیشن جاری کرتی ہے، وفاق نے رینجرز کو کراچی میں پولیس کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس تناظر میں سمری میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن پر عمل کا وزیر اعلی سندھ فیصلہ کریں، تاہم وزیر اعلی سندھ تاحال سمری پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکے ہیں۔