کراچی(نیوز ڈیسک)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز نے 16 ڈاکٹروں سمیت 118 ملازمین کو برطرف کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپارٹمنٹ نے محکمے کے 8200ملازمین کی فزیکل ویری فکیشن کی تھی، 455 ملازمین حاضر نہ ہوسکے۔ بعدازاں کے ایم سی نے انہیں نوٹسز جاری کئے، فائنل نوٹس کے بعد مسلسل حاضر نہ ہونے والے کے ایم سی کے زیرانتظام اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کے 16ڈاکٹروں اور 102پیرا میڈیکل اسٹاف کو ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مستقل غیرحاضر رہنے والے بقیہ ملازمین کو بھی فائنل نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں، حاضر نہ ہونے والے ملازمین کو جلد برطرف کردیا جائے گا۔