کراچی(نیوز ڈیسک)ڈاکٹرزین الحسنین نے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شوگر ایک جان لیوا بیماری ہے جسے ام الامراض بھی کہاجاتا ہے لیکن درست تشخیص اور جدید تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے علاج میں صحت بخش غذائی عادات اور جسمانی ورزش کی بے حد اہمیت ہے۔ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کی گائیڈلائن کے مطابق انوارعالم ویلفیئرٹرسٹ اورسایہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے عالمی یوم ذیابیطس ” صحت مند زندگی اور ذیابیطس” کی تھیم کے ساتھ منایاگیا۔ اس موقع پر نگران اعلیٰ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین نے فارماسسٹوں کوتلقین کی کہ وہ کمیونٹی فارمیسی پریکٹس اور کلینیکل فارمیسی پریکٹس کے ذریعے عوامی آگہی فراہم کریں۔