اسلام آباد(نیوزڈیسک)مولانا عبدالعزیز کواشتہاری قراردیدیاگیا،سنگین الزام میں ایف آئی آر درج،اسلام آباد میں قائم لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز کو ایک مقدمہ عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ اس امر کادعویٰ برطانوی نشریاتی ادارے نے کیا ہے ،اسلام آباد پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ مولانا عبدالعزیز کوایف آئی آر نمبر F569/14 کے تحت 506 ضمن 2 کے جرم میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ مولانا عبدلعزیز پر جان سے مار دینے کی دھمکی دینے کا الزام ہے، تاہم ان کی گرفتار سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔