اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور سندھ، بلوچستان، کے پی کے، پنجاب آزاد کشمیر کی تنظیمیں تحلیل کر کے جنوری 2016ءمیں نئی تنظیم سازی شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نئی تنظیم سازی کے عمل میں دیرینہ پارٹی کارکنوں کو شامل کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری جنوری سے ملک بھر کے دورے شروع کریں گے اور پیپلز پارٹی کی مرکزی تنظیم میں بھی تبدیلی لائیں گے جس کی منظوری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے دیدی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان کی تنظیمیں بھی حال ہی میں تبدیل کی گئی ہیں۔