لاہور( نیوزڈیسک)آﺅ ہم تیارہیں،کس کا انتظار ہے؟عمران خان نے ردعمل نے ”کھلاڑیوں“کے دل جیت لئے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ لٹیرے ایک دوسرے کا تحفظ کرتے ہیں اور احتساب ہونے پر شور مچاتے ہیں،پیپلز پارٹی سندھ میں لٹیروں کو بچانے کیلئے مظلومیت کا شور مچا رہی ہے ، پنجاب سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں احتساب کے عمل کو خوش آمدید کہیں گے تاہم احتساب پنجاب سمیت سب کا ہونا چاہیے ۔ عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختوانخواہ میں لٹیروں کو پکڑنے کیلئے نیب کی مدد کرے گی۔انہوںنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سیاسی انتقام کا واویلا بدعنوانوں کے تحفظ کے لیے ہے، کرپٹ لوگ ایک دوسرے کو بچاتے ہیں اور خود ہی شور مچاتے ہیں ۔