اوکاڑہ (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے راہنما اور ایم این اے چودھری ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم کا پاکستان کو مختصر دورہ پاکستان موجودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کے خیر سگالی کے جذبے کے تحت ملاقات سے خطہ میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا ریاض الحق جج نے کہا ہے کہ نریندرمودی کے اقتدار میں آتے ہی پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی بڑھتی گئی کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلا اشتعال گولہ باری سے پاکستانی قوم میں سخت اشتعال پایا جانے لگا مگر میاں نواز شریف نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوا م عالم کے پلیٹ فارم کو استعمال کیا اور حالات سے آگاہ کیا ۔اور دنیا سے مل کر بھارتی حکومت کو خطے میں امن کے قیام کے لئے اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا ۔جس سے بھارت نے عالمی دباﺅمیں آکر پاکستان سے بہتر تعلقات بنانے کے لئے اقدامات کر نا شروع کر دئےے بھارتی وزیر اعظم کا اچانک دورہ اس سلسلہ کی ہی ایک کڑی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں پی پی ،پی ٹی آئی،اے این پی اور علماءکونسل سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے دورہ کو مثبت قرار دینا بھی ان کی سیاسی بلوغت کی نشاندہی کا مظہر ہے اور ساتھ ہی حکومت کی خارجہ پالیسیوں پر اظہار اطمینان کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے ۔