منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پروٹوکول ،جعلی ڈگری اورنظریہ ضرورت ،ریحام خان بھی بول پڑیں

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ میرے پاکستان واپس آنے کی وجہ یہ تھی کہ عوام یہ سمجھیں کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا ہونا ہے دھمکانے والوں کے ڈر سے بھاگنا نہیں ہے لیکن میرے سواتی خون کے باوجود بھی کبھی ایک بے بسی سی محسوس ہوتی ہے، جب میں ان چہروں کو دیکھتی ہوں جو ماسک پہن کر عوام کے مستقبل کے ساتھ اپنے وقتی مفاد کیلئے کھیلتے ہیں۔ جب میں کسی ماں کے لعل کے اس دنیا سے جانے پر ان سیاسی رہنماﺅں کی شدید مذمت سنتی ہوں،جب میں کیمرے کی آنکھ کہ اس پر سب کی حقیقت جانتی ہوں ۔یہ باتیں ریحام خان نے ایک قومی اخبارمیں شائع ہونے والے ایک کالم میں لکھی ہیں ۔ریحام خان لکھتی ہیں کہ جب میں اصلی ڈگری والوں کو نوکری کی تلاش میں ٹھوکریں کھاتے ہوئے اور خریدے ہوئے ڈاکومنٹس والوں کو اسمبلی میں دیکھتی ہوں۔ جب میں کسی صاف پانی کو گھاس ہرا رکھنے کے لئے اور صاف لوگوں کو پانی کے دو قطروں کے لے ترستا ہوا پاتی ہوں۔جب میں امیر کو صرف امیر کا دوست بنتے ہوئے اور غریب کو پروٹوکول کی نذر ہوتے ہوئے دیکھتی ہوں ۔جب میں تمام سیاسی پارٹیوں میں نظریہ تلاش کرتے کرتے نظریہ ضرورت کو نمایاں دیکھتی ہوں۔جب میں بڑے بڑے وعدوں کی گونج اور ان کے بھلا دینے پر مکمل خاموشی پاتی ہوںتو ہاں پل بھر کے لئے دل دکھتا ہے۔ دوستوں کی بات مان لوں اور لوٹ جاﺅں ایک ایسی زندگی کی طرف جہاں آسائش بھی تھی ،آرام دہ اور عز ت بھی ، کیونکہ یہاں تو جھوٹ بکتا ہے ، جھوٹ کامیاب کرتا ہے اور جھوٹ ہی جھوٹ کا ساتھ دیتا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…