جمعہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان کس کےلئے ہے ؟چوہدری نثارنے مزید سخت احکامات جاری کردیے

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کسی ایک سیاسی جماعت ٗگروہ یا حکومتی ادارے کا نہیں ایک قومی پلان ہے جس کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے ٗنیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور عزم سے عمل درآمد جاری رہے گا ٗ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر ملک بھر سے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے عمل کو مزیدتیز اور منظم کیا جائے ۔ پیر کو یہاں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان اور انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا وزارتِ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں آئی این جی اوز کو نئی پالیسی کے تحت منظوری دینے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا ٗ ملکی تاریخ میں انٹر نیشنل این جی اوز کے حوالے سے پہلی پالیسی کے تحت آج دو (2) انٹرنیشنل این جی اوز کو باقاعدہ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ٗمنظوری حاصل کرنے والی آئی این جی اوز میں قطر چیریٹی اور ایم ایس ایف بیلجئم شامل ہیں اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 127انٹرنیشنل این جی اوز نے نئی پالیسی کے تحت رجسٹریشن کے لئے باقاعدہ درخواست دی ہے جس پر وزیرِداخلہ نے آئی این جی اوز کے سلسلے میں قائم وزارتی کمیٹی کے ممبران کو ہدایت کی ٗ وزارتِ داخلہ بقیہ آئی این جی اوز کی درخواستوں پرفیصلے کے عمل کو بھی جلد سے جلد مکمل کرے وزیر داخلہ نے کہاکہ نئے ضابطہ کار کے تحت منظوری حاصل کرنے والی آئی این جی اوز کو ملک بھر میں مکمل حکومتی سپورٹ مہیا کی جائے انہوں نے کہاکہ نئے پالیسی کا مقصد حکومت اور آئی این جی اوز کی پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنا اور آئی این جی اوز کے کام کو آسان بنانا ہے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر ملک بھر سے اعداد و شمار کو اکٹھا کرنے کے عمل کو مزیدتیز اور منظم کیا جائے وزیر داخلہ نے کہاکہ پلان کے ہر نکتے کی موثر مانیٹرنگ کے لئے صوبائی حکومتوں سے مل کر اقدامات کئے جائیں۔ نکات پر پیش رفت کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی درجہ بندی کی جائے تاکہ ایسے نکات جن پر کارکردگی کی رفتارتسلی بخش نہیں ان پر متعلقہ محکمے اور حکومتیں زیادہ توجہ دے سکیں وزیر داخلہ نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی بدولت نہ صرف امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے بلکہ دہشت گردی کی عفریت میں گھری قوم کا حوصلہ بھی بلند ہوا ہے نیشنل ایکشن پلان کسی ایک سیاسی جماعت، گروہ یا حکومتی ادارے کا پلان نہیں بلکہ ایک قومی پلان ہے جس کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر پوری قوت اور عزم سے عمل درآمد جاری رہیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…