اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ریاض فتیانہ کوپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورز ی پرشوکاز نوٹس جاری کردیاگیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءریاض فتیانہ نے پارٹی سربراہ عمران خان کی اجازت اورعلم میں لائے بغیرمسلم لیگ(ن) کے رہنماءحمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے ۔جس پران کوعمران خان کے حکم پرتحریک انصاف نے شوکاز نوٹس جاری کیاہے ۔ریاض فتیانہ نے پی پی 89میں پارٹی کاٹکٹ لینے سے انکارکرکے اسی حلقہ سے ایک آزادامیدوارکی حمایت کی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کوشوکاز جاری کرناپڑاہے ۔ریاض فتیانہ سے پارٹی قیادت میں شوکاز کاجواب 14روز میں مانگاہے