اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدانوں نے غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ،ایف بی آر

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم کو سفید دھن میں تبدیل کرنے کے لئے سیاستدانوں ، بیوروکریٹ اور تاجروں نے تیاریاں مکمل کرلیں۔ ذرائع کے مطابق سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے اپنے رشتے داروں کے نام پر غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم کو ظاہر کر کے سفید دھن بنایا جائے گا۔ ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ ایمنسٹی اسکیم کے مطابق کل رقم کا صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کر کے کالے دھن کو سفید بنایا جا سکتا ہے۔ تاجروں نے 0.06 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس سے بچنے کے لئے رقم بنکوں سے نکال کر گھروں میں محفوظ کر لی تھی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق بنکوں سے 4 کھرب روپے لوگوں نے نکال لئے ہیں حکومت کی طرف سے تاجروں اور مال دار لوگوں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کے لئے ایمنسٹی اسکیم کا فیصلہ کیا ہے جو کہ یکم جنوری 2016 ئ میں نافذ العمل ہو گا۔ اس ایمنسٹی اسکیم کے تحت کل مالیت کا صرف ایک فیصد ٹیکس ادا کرنے پر قانونی و غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی دولت کو جائز قرار دیا جائے گا اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ایمنسٹی اسکیم سے سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کا غیر قانونی طریقے سے کمائی گئی رقم کو رشتے داروں کے نام پر ظاہر کر دیں گے اور ایک فیصد ٹیکس ادا کرنے کے بعد رقم کو جائز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے پاکستان کے عوام سے ناجائز طریقے سے حاصل کی جانے والی رقم کو قانونی سرٹیفیکیٹ مل جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ تین ایمنسٹی اسکیم سے بھی حکومت فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور اس ایمنسٹی اسکیم سے بھی حکومت کو فائدہ کم ہو گا۔ ان کے مطابق حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے کالے دھن کو سفید کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مختلف مافیاو¿ں نے تیاری کر لی ہے



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…