اسلام آباد(ویب ڈیسک)پختونخوا میں پروٹوکول کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کرنے کے چند دن بعد ہی وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک 11 گاڑیوں کے طویل قافلہ میں چارسدہ گئے اور سڑک کے ایک حصہ کو بھی بند رکھا گیا، یہی صورتحال پیر کو پشاورمیں بھی دیکھی گئی جب وزیر اعلیٰ پرویز خٹک آرکائیو ہال میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو ان کی آمد سے قبل شیر شاہ سوری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیاگیا۔
پرویز خٹک نے اپنے موقف میں کہا کہ میرے ساتھ4 گاڑیاں ہوتی ہیں، قافلے میں ایم پی ایز اور پارٹی کے لوگ بھی شامل ہوجاتے ہیںاور جہاں تک تعلق ہے سڑک بند کرنے کا تو اس کی انکوائری کرائی جائیگی۔
طویل قافلہ ،پرویز خٹک نے اپنے ہی نوٹیفکیشن کی دھجیاں اڑا دیں
28
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں