اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں سکیورٹی سے مطمئن ہیں ، چینی انجینئرز کی نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے پیرکو کراچی کے علاقے بن قاسم میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیئے بن قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق چینی انجینئرز نے بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے پورٹ قاسم کے دورے پر مختلف پروجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔ پورٹ قاسم پہنچنے پر انہوں نے چینی انجینئرز سے جاری منصوبوں پر معلومات بھی حاصل کیں ۔وزیراعظم نے چینی انجینئر سے کہاکہ کیا آپ پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن ہیں ، چینی انجینئرز نے جواب دیا کہ جی۔ چینی انجینئرز نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پورٹ قاسم پر تمام منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائیں گے ۔وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2017میں مکمل ہو جائے گا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 ڈیڈ لائن ہے ۔ اس کو مکمل کر لیا جائے ۔ بن قاسم پاور پلانٹ پر 600 ، 600 میگا واٹ کے دو منصوبوں پر کام جاری رہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا حکومت منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور معاونت کر رہی ہے ، دسمبر 2017 تک پیداوار شروع ہو جانی چاہیئے ۔ انہوں نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ انجینئرز نے یقین دلایا بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ بن قاسم کول پلانٹ 2017 کے آخر میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔ منصوبے پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نے بن قاسم پلانٹس کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…