واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ افغانستان اورعراق اب بھی خطرناک مقامات ہیں ¾ ہلاک ہونے والے چھ امریکی فوجی نمایاں اور بہادر تھے۔ آنھوں نے یہ بات کرسمس کے موقع پر ہوائی میں کینوئی بے کے امریکی بحری اڈے پر دورے کے دوران امریکی فوجی اہل کاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔امریکی صدر اوباما نے کہا کہ حالانکہ ہم اپنی فوج کی تعداد میں خاصی کمی کرچکے ہیں، ہم عراق اور افغانستان جیسے مقامات پر اہل کار تعینات کر رہے ہیں ¾ ہر روز ہمارے فوجی وہاں موجود رہتے ہیں اور یہ جگہیں اب بھی خطرناک ہیں جیسا کہ ہم نے دیکھا کہ پچھلے ہی ہفتے ہمارے نمایاں اور جری مرد و خواتین ہلاک ہوئے۔چھ امریکی فوجی اس وقت ہلاک ہوئے جب موٹر سائیکل سوار ایک خودکش حملہ آور نے بگرام فضائی اڈے کے قریب گشت کرنے والے اہل کاروں پر حملہ کیا۔ امریکی فوجیوں کے خلاف اس سال ہونے والا یہ مہلک ترین حملہ تھا۔کرسمس پر اپنے کلمات میں صدر نے پہلی بار اِس حملے کے بارے میں بیان دیا۔ صدر اوباما اور خاتونِ اول مشیل نے امریکی میرین بیس کے اینڈرسن ہال کے ڈائنگ روم کا سالانہ دورہ کیا جہاں آنھوں نے خطاب کیا اور فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔