اسلام آباد(ویب ڈیسک) مختلف کمپنیاں اپنی پراڈکٹس کو متعارف کرانے یا ان کی مقبولیت میں اضافے کے لیے اشتہارات کا سہارالیتی ہیں ، گزشتہ دنوں موبی لنک کی طرف سے مختلف اردواخبارات کے فرنٹ پیج پر چھپنے والا نرگس فخری کا اشتہارکافی متنازعہ رہااور سوشل میڈیا پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑالیکن اب کی بار فیصل قریشی کیساتھ اسی طرز کا اشتہار یوفون نے دیدیاہے لیکن پہلے اشتہار کی نسبت اس اشتہار میں مرد ماڈل کا جسم واضح نہیں۔یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ موبائل فون کے ہی اس اشتہارمیں بھی موبی لنک کے اشتہار کو تنقید کا نشانہ بنایاگیا اور واضح کیاگیاکہ ’اشتہاربھی چھپ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں‘۔مارکیٹنگ ماہرین کاکہناتھاکہ یوفون نے اپنا مقصد حاصل کرلیا، ماضی کے اشتہار کو متنازعہ بنادیئے جانے کی وجہ سے یہ اشتہار سامنے آتے ہی بیشتر لوگوں نے اسے غور سے دیکھا یا دوسروں کیساتھ شیئرکیا، اشتہارات کا مقصد ہی زیادہ سے زیادہ لوگوں تک آگاہی یا معلومات پہنچاناہوتاہے اور اور یوفون نہایت احسن طریقے سے اپنا مقصد پورا کرنے میں کامیاب ہوگیا۔