منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کتے کا گوشت فروخت اور کھانے والے خانہ بدوشوں کا انکشاف

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) مبینہ طور پر کتے کا گوشت کھانے اور فروخت کرنے والے خانہ بدوشوں کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق خانیوال میں بھیر وال پھاٹک کے قریب واقع بستی شکارپور میں موٹر وے پل کے ساتھ خانہ بدوشوں نے آکر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، چند روز قبل ایک خانہ بدوش نے نزدیک کھوہ بھینی کمبوہاں سے ایک پالتو کتے کو پکڑا اور اسے لے جانے لگے جس پر لوگوں نے گھیرا ڈال اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کر کے کتا واپس لے لیا جب کہ خانہ بدوش کتا پکڑنے کا کوئی جواز نہ پیش کر سکے تاہم لوگوں نے انھیں جانے دیا اور خاموشی سے ان کی ریکی شروع کر دی، کچھ عرصے کے بعد جھونپڑیوں کے پاس ایک تار پرکتے کی کھال نظر آئی جب کہ گوشت نہیں ملا اس دوران خانہ بدوشوں کو علم ہوا تو وہ کسی بھی کارروائی سے پہلے وہاں سے فرار ہو گئے۔اہل علاقہ کا خیال ہے کہ یہ خانہ بدوش کتے کی کھال حاصل کرنے کے لیے انھیں پکڑ کر چیر پھاڑ کرتے اور کھانے کے ساتھ کہیں فروخت بھی کرتے تھے۔ اہل علاقہ نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ موقع پر ان کی جھونپڑی سے اور بھی کتے ملے جوانھوں نے باندھ رکھے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ علاقے سے کئی کتے چوری ہوئے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…