لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے افغان طالبان کے لیے اسلحے اور مالی امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے اس ملاقات کی تردید کر دی ہے۔برطانوی جریدے میں شائع رپورٹ کے مطابق روسی صدر نے ستمبر کے مہینے میں تاجکستان میں فوجی بیس پر افغان طالبان کمانڈر ملا اختر منصور سے خفیہ ملاقات کی اورافغان طالبان کے لیے روس کی جانب سے اسلحہ اور مالی امداد کی یقین دہانی کرائی۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ روس افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ سے تشویش میں مبتلا ہے۔یہ ملاقات افغان صوبے ہلمند میں گزشتہ ہفتوں میں ہونے والی لڑائی سے پہلے کی گئی۔طالبان ترجمان نے اس ملاقات کی تردید کی ہے ۔