منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایرانی عدالت کا 27 سنی کارکنوں کو پھانسی دینے کا حکم،دنیا بھر میں تشویش کی لہردوڑ گئی

datetime 28  دسمبر‬‮  2015 |

تہران(نیوزڈیسک)ایران کی سپریم کورٹ نے زیرحراست اہل س±نت مسلک سے تعلق رکھنے والے 27 کارکنوں کو سزائے موت کی منظوری دے دی جس کے بعد انہیں کسی بھی وقت تختہ دارپر لٹکا دیا جائے گا۔ سزائے موت پانے والوں میں طلباءاور علماءبھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی مقرب خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تہران کی سپریم کورٹ نے جنوب مغربی تہران کے کرج شہر میں قائم ”رجائی شھر“ نامی جیل میں پابند سلاسل 27 سنی کارکنوں کو “حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے، سلفی جماعت سے تعلق، فساد فی الارض اور اللہ اور اس کے رسول کے خلاف جنگ” جیسے الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا۔سزا پانے والے شہریوں میں سے بعض پر مسلح کارروائیوں میں حصہ لینے کا بھی الزام عاید کیا ہے۔ مقدمے کا فیصلہ سنائے کے وقت ملزمان بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ انہوں نے اپنے خلاف عاید کردہ تمام الزمات مسترد کردیے۔ زیرحراست کارکنوں کا کہنا تھا کہ انہیں محض دعائیہ تقریبات منعقد کرنے اور مذہبی رسومات اور عبادت کی ادائی کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ قطعا بے قصور ہیں۔سزا پانے والوں کی شناخت کاو? ویسی، بہروز شانظری، طالب ملکی، شہرام احمدی، کاو? شریفی، آرش شریفی، وریا قادری فرد، کیوان مومنی فرد، برزان نصرا اللہ زادہ، عالم برماتشی، بوریا محمدی، احمد نصیری، ادریس نعمتی، فرزاد ھنرجو، شاھوا ابراہیمی، محمد یاور رحیمی، بہمن رحیمی، مختار رحیمی، محمد غریبی، فرشید ناصری، محمد کیوان کریمی، امجد صالحی، اومید بیوند، علی مجاھدی، حکمت شریفی، عمر عبدللھی اور اومید محمودی کے ناموں سے کی گئی ہے۔اس سے قبل ایرانی انٹیلی جنس حکام4 مارچ کو چھ سنی کارکنوں کو نام نہاد الزامات کے تحت چلائے گئے مقدمات کے تحت سزائے موت دے چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…