کوئٹہ (نیوزڈیسک ) کسٹم اور پولیس کا علمداد روڈ پر زاہرین کی بسوں پر چھاپہ کروڑوں روپے سمگلنگ شدہ ساما ن برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر سے ایران میں زیارتوں کےلئے جانے والے زائرین واپسی پر اپنی بسوںمیں سمگلنگ کا سامان لاتے ہیں اور اپنے اپنے علاقوںمیں جا کر فروخت کرتے ہیں کسٹم اور پولیس نے علمداد روڈ پر گزشتہ روز تقریبا 50زائرین کی بسوں پر چھاپہ مارا اور کروڑوں روپے کا سامان برآمد کرلیا اجس میںکمبل ، ایرانی قالین ، ڈرائی فروٹ ، اور دیگر سامان شامل تھا مزید تحقیقات جاری ہے ۔