کولمبو (نیوزڈیسک)”نوازشریف وہاں جارہے ہیں جہاںمشرف آخری بار گئے تھے“،وزیراعظم نواز شریف کے ایک اور اہم ترین غیرملکی دورے کی تیاریاں،سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف آئندہ ماہ کولمبو کا دورہ کرینگے جس میں غیر قانونی طورپر رقوم کی منتقلی اور دہشتگردوں کو رقوم کی فراہمی روکنے سمیت اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے جائینگے ۔نائب وزیر خارجہ ہر شا ڈی سلوا نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر متری پالا سری سینا کے برسر اقتدار آنے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف کا یہ سری لنکا کا پہلا دورہ ہوگا تاہم دونوں رہنما ﺅں نے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے حالیہ اجلاس میں ملاقات کی تھی ۔انہوںنے کہاکہ اس دورے میں دس سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے ان میں منی لانڈرنگ ¾دہشتگردوں کو رقوم کی فراہمی کی ر وکنے ¾ نو جوانوں کی تعلیم ¾ شماریاتی اعدادو شمار کا تبادلہ ¾ سائنس وٹیکنالوجی ¾ صحت ¾ ثقافت اور دیگر شعبوں کے سمجھوتے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ سابق صد ر پرویزمشرف نے اپنے دورہ سری لنکاسے واپسی پر ٹیک اوور کرکے نوازشریف کو منصب وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا تھا اور اقتدار سنبھا ل لیاتھا۔