اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں تباہی مچ گئی، انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں تین سو کے قریب وارننگز جاری

datetime 28  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(نیوزڈیسک)شمالی انگلینڈ میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے پیش نظر کئی علاقوں میں گھروں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ مانچسٹر اور لیڈز میں دریاو¿ں کا پانی باہر بہنے لگا ہے۔سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصان میں موٹر وے ایم 62 پر بڑا شگاف پڑ گیا ہے جبکہ گریٹر مانچسٹر میں دو سو سال پرانا ایک شراب خانہ جو آج کل زیرِ استعمال نہیں تھا، تباہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں شدید موسم کی دو وارننگز جاری کی ہیں جن کا مطلب ہے کہ اگر مزید بارش ہوئی تو زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔اس وقت انگلینڈ، سکاٹ لینڈ اور ویلز میں تین سو کے قریب وارننگز جاری کی گئی ہیں جن میں سے 22 کی نوعیت انتہائی شدید ہے۔دریا اِرویل اور روچ دونوں کے کناروں سے پانی باہر بہہ رہا ہے جس سے سیلفرڈ، مانچسٹر شہر کے وسط اور روچ ڈیل میں سیلاب کی حالت ہے۔مرکزی لیڈز میں سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جہاں دریائے آئر کے لیے شدید نوعیت کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جن کے گھر سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ میں ہنگامی کمیٹی کوبرا کی کل صدارت کروں گا تاکہ تمام امدادی کاموں کو یقینی بنایا جا سکے۔ موسم پر نظر رکھنے والے ایلکس ڈیکن کہتے ہیں کہ شدید بارشوں کا سلسلہ سنیچر کی نصف شب کے بعد جنوب کی طرف چلا جائےگا۔جس سے شمالی انگلینڈ میں موسم خشک ہونے کا امکان ہے۔اگرچہ اتوار کو شمالی انگلینڈ میں مزید بارش کا امکان ہے لیکن یہ شدید اور اتنی زیادہ طویل نہیں ہوں گی جتنی کہ سنیچر کو تھی جب باکسنگ ڈے منایا جا رہا ہے۔اسی دوران لینکاشائر اور یارکشائر کے لیے دو انتہائی شدید وارننگز جاری کی گئی ہیں۔ لینکاشائر میں سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ یارکشائر میں بھی 15 وارننگز جاری ہوئی ہیں۔ان دونوں علاقوں میں دریاو¿ں کا پانی کناروں سے باہر بہنے کے بعد مکانات کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ کیمبریا میں گذشتہ جمعرات سے فوج تعینات ہے جو مکینوں کی مدد کر رہی ہے۔ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والی حکومتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد ماحولیات کی وزیر ایلزبتھ ٹریس نے کہاکہ ہماری ترجیح مسلسل یہی ہے کہ انسانی زندگیوں، گھروں اور کاروبار کو بچایا جائے۔ادھر سیلاب سے شمالی ویلز میں سڑکوں پر افراتفری کا منظر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…