منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانیہ برائے فروخت، قیمت صرف 80 کھرب پاﺅنڈ

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی ) برطانوی ادارہ برائے شماریات کا تخمینہ ہے کہ اگر برطانیہ اور اس میں موجود تمام اشیا کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے تو اس سے جو رقم حاصل ہو گی، اس کی مالیت8 کھرب پاﺅنڈز ہو گی یعنی 12 ہزار500 کھرب روپے۔ اس میں برطانیہ میں موجود تمام رہائشی عمارات، پل اور سڑکیں، مشینری کے علاوہ،، شیئرز اور بینکوں میں موجود عوامی رقم کی مالیت بھی شامل ہے۔ ادارے کے مطابق اگر بفرض محال برطانیہ فروخت ہوجاتا تو خطیر رقم سے کیا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت سعودی عرب میں دنیا کی بلند ترین عمارت جدہ ٹاورز زیر تعمیر ہے جس کی تعمیر پر کل 80 کروڑ25لاکھ پاﺅنڈ خرچ آئے گا۔ برطانیہ کی فروخت کے بعد اس طرح کے9 ہزار 761 ٹاورز خریدے جا سکتے ہیں۔ دنیا کی سب سے مہنگی ترین پینٹنگ جو ڈچ آرٹسٹ پال گوگین کی ہے جس کی مالیت 20 کروڑ پاﺅنڈ ہے۔ اس پینٹنگ کو 40ہزار بار خریدا جا سکتا ہے۔ اس خطیر رقم سے 3 کروڑ 66 لاکھ رولز رائس کاریں خریدی جا سکتی ہیں اور سب سے زیادہ دلچسپ سودا تو جب ہوگا جب اس رقم سے چاکلیٹ خریدی جائے۔ ایک چاکلیٹ بار کی قیمت 60 پنس ہے۔ اس حساب سے 13 ہزار کھرب بار خریدی جا سکتی ہیں۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…