بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے جنگل میں لگنے والی آگ بے قابو ،سو گھر جل کر راکھ ہوگئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(نیوزڈیسک) آسٹریلیا کے جنگل میں گزشتہ روز لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اور اس کے نتیجے میں قریبی علاقے میں واقع 100 گھر جل کر راکھ ہوگئے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق آسٹریلیا کی جنوب مغربی ریاست وکٹوریہ کے سیاحتی مقام گریٹ اوشن روڈ کے قریبی جنگل میں گزشتہ روزلگنے والی آگ بے قابو ہوگئی اوراس کی زد میں آکرقریبی علاقے کے 100 گھرنذرآتش ہوچکے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 500 سے زائد ریسکیو اہلکار آگ کو بجھانے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ قریبی قصبوں میں آباد گھروں کو خالی کرالیا گیااور پورے علاقے میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ آسمانی بجلی گرنے سے لگی ہے اورگرمی اور خشکی کے باعث آگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں جنگل کا ایک وسیع حصہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…