منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

لاطینی کتنے بااثر ہوچکے ہیں؟ امریکی انتخابات کے حوالے سے اہم سوال بن گیا، امریکی میڈیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے آئندہ صدارتی انتخابات میں آبادی سے متعلق مرکزی سوال یہ نہیں ہوگا کہ لاطینی کتنے بااثر بن چکے ہیں، بلکہ یہ کہ 2016 کے انتخابات میں اور ا±س کے بعد وہ کتنے اثر کے مالک ہوں گے۔ ہسپانوی آبادی اب ملک کا سب سے بڑا اقلیتی گروپ ہے، جو مجموعی امریکی آبادی میں 17 فی صد سے زائد شمار رکھتے ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کیا وہ 2012کے صدارتی انتخابات سے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالیں گے؟ کیا وہ ڈیموکریٹک امیدوار کے حق میں بڑھ چڑھ کر ووٹ دیں گے؟ پچھلے الیکشن میں ا±نھوں نے 71 فی صد سے 27 فی صد تک ایسا ہی کیا تھا؛ یا پھر بالترتیب 2004کی طرح، ڈیموکریٹ اور ریپبلیکن کو 53 اور 44 فی صد ووٹ دیا تھا، جو کہ ریپبلین کے 12 امیدواروں میں سے کسی کو بھی جتانے کے لیے کافی ہوسکتا ہے؟ 2012میں ریپبلیکنز کو دہونے والی مات کے بعد سے، سیاسی مبصرین کے خیال میں 2016 کا ووٹ ری پبلیکنز کے لیے اہم امتحانی مرحلہ ہوگا، جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ وہ تارکین وطن اور دیگر برادریوں کے ساتھ اتنے رابطے میں نہیں ہیں،حالانکہ امریکہ کے لاطینی حضرات ماضی میں ہمیشہ ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدواروں کو ووٹ دیتے آئے ہیں، جس شرح سے وہ ڈیموکریٹک امیدوار کو ووٹ ڈالیں گے، وہی خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔’سینٹر فور امریکین پروگریس ایشکن فنڈ‘ کی جانب سے 2016کے انتخابات کے بارے میں تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ فلوریڈا جیسی اثرانداز ہونے والی ریاست میں لاطینی فیصلہ ک±ن حد تک ڈیموکریٹ نواز نہیں رہے اور وہ اپنے 29 الیکٹورل ووٹ ری پبلیکن امیدوار کے حوالے کر سکتے ہیں، جیسا کہ 2004کے دوبارہ انتخابی دور کے دوران ا±نھوں نے صدر جارج ڈبلیو بش کو وٹ دیا تھا۔ڈینئیل الشیولر ’میک دی روڈ ایکشن فنڈ‘ کے انتظامی سربراہ ہیں۔ معاشی اور نسلی انصاف کے شعبوں میں وہ لاطینی آبادی اور دیگر تارکین وطن برادریوں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ا±ن کی پیش گوئی یہ ہے کہ 2016 میں 2012 اور 2004 جیسے ہی معاملات ہوں گے، جس کا سبب ا±ن کے نزدیک، ری پبلیکن پارٹی کے امیدواروں کی طرف سے کی جانے والی لب کشائی ہے۔الشیولر کے بقول جبکہ 2012 میں سابق صدارتی امیدوار، مِٹ رومنی کی جانب سے ’ملک بدری‘ کا نعرہ تھا، جس کے نتیجے میں لاطینی ووٹروں نے تباہ ک±ن رد عمل ظاہر کیا؛ لیکن اب کے، ری پبلیکن امیدواروں کی جانب سے جس نوعیت کے بیانات سامنے آرہے ہیں، وہ رومنی کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ نام نہاد مجموعی قومی دھارے سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن امیدوار یہی زبان دہراتے رہے ہیں، یہاں تک کہ یہ گمان کرنا مشکل نہیں کہ لاطینی ووٹ اِنہی ری پبلیکن امیدواروں کو پڑے گا یا صورت حال کچھ اور ہوگی۔لاطینیوں سمجھتے ہیں کہ ملک بھر کے لیے ایک مربوط امی گریشن پالیسی ہونی چاہئے، اور یہی ا±ن کا 2016کے صدارتی انتخابی مہم سے اہم سوال ہو سکتا ہے۔ لیکن، معیشت، تعلیم اور دہشت گردی بھی اہم معاملات ہیں۔ہرمینیو مین ڈوزا ایک خودساختہ ری پبلیکن ہیں، جو نیو جرسی کے ایک چھوٹے کاروباری شخص ہیں۔ بقول ا±ن کے، ’معاملہ روزگار کا ہی ہے۔مین ڈوزا کا تعلق ڈومنیکن ریپبلک سے تھا۔ وہ 17 برس کی عمر میں 1992 میں بہتر روزگار کی تلاش میں امریکہ آئے۔ وہ عمارت سازی کے پیشے سے روزگار کماتے رہے ہیں۔ا±نھوں نے 2008 میں صدر براک اوباما کو ووٹ دیا تھا، جب وہ پہلی بار امریکہ کے شہری بنے۔ لیکن، اب وہ ری پبلیکن پارٹی کے حامی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ کاروبار کو فروغ دینے میں زیادہ مدد کرتے ہیں۔دونوں جماعتوں کی پالیسیوں کا موازنہ کرتے ہوئے ، وہ کہتے ہیں کہ ڈیموکریٹس فلاحی اور ہاﺅسنگ کے معاملے میں بہتر ہیں۔کرسچین مارٹینز کی عمر 24 برس ہے۔ وہ پہلی بار ووٹر بنے ہیں۔ وہ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں۔ لیکن، مین ڈوزا کے برعکس، جو صدر کے طور پر نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی کے حامی ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں۔وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ٹرمپ ’مغرور‘ ضرور ہیں اور نبض شناس نہیں لگتے؛ لیکن، وہ کہتے ہیں کہ ٹرمپ کے ذاتی عملے میں ہر نسل اور علاقے کے افراد شامل ہیں۔ ٹرمپ کی امی گریشن پالیسی میں امریکہ میکسیکو سرحد پر 3000 کلومیٹر طویل باڑ لگانا اور ملک سے اندازاً یک کروڑ 10 لاکھ غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنا شامل ہے۔مارٹنیز کے بقول، ’ا±ن کے ساتھ ہر قسم کے لوگ کام کرتے ہیں۔ حالانکہ وہ بہت سارے پیسے کماتے ہیں، لیکن وہ لوگوں کو روزگار فراہم کرتے ہیں۔الشولر کہتے ہیں کہ مارٹنیز جیسے ٹرمپ کے حامی لوگ کم ہی ملیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…