یروشلم (نیوزڈیسک) صباء رشید نامی لڑکی نے دعویٰ کیاہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل پہنچ گئی ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق صبا ء رشید نامی لڑکی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک جاری کر دہ پیغام میں پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر شائع کی ہے اور ساتھ میں تنقیدی جملے بھی لکھے جس میں انہوں نے کہاہے کہ میرے پاکستانی پاسپورٹ پر یہ بات واضح طور پر درج ہے کہ یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کیلئے کار آمد ہے ،تاہم اب پاکستان کو اس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے کہ اسرائیل ریاست ہے اور ریاست رہی گی ،صباء رشید نے اپنی پوسٹ میں جو تصویر شائع کی ہے اس کے عقب میں دیکھا جاسکتاہے کہ ’ویلکم ٹو اسرائیل ‘لکھا ہواہے ۔پاکستانی پاسپورٹ اسرائیل جانے کیلئے کار آمد نہیں ہے اور ممکنہ طور مذکورہ لڑکی دوہری شہریت رکھتی ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے صباء امریکی پاسپورٹ پر ہی اسرائیل گئی ہے اور وہاں پہنچ کر پاکستانی پاسپورٹ کی تصویر کھینچ کر شائع کر دی ۔بیرون ملک پہنچنے پر اکثر لوگ بارڈر کنٹرول پرعمومی طورپاسپورٹ رکھ کر تصاویر کھنچواتے ہیں اور یہ بھی ممکنہ طور پر اسی قسم کی شرارت ہو سکتی ہے ۔