پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

محمدعامر سے اظہرعلی اورمحمدحفیظ کے تنازعے کا ڈراپ سین

datetime 26  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)محمدعامر سے اظہرعلی اورمحمدحفیظ کے تنازعے کا ڈراپ سین،شہریارخان نے موقف تسلیم کرکے سب کو حیران کردیا،چیئرمین پی سی بی نے راضی کر لیا، حفیظ اور اظہر کل سے کیمپ جوائن کریں گے،چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ محمد عامر کے ساتھ دونوں کھلاڑیوں کا اختلاف ذاتی نہیں بلکہ اصولی ہے۔ محمد عامر کے حوالے سے حفیظ اور اظہر کا معاملہ ختم سمجھا جائے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے تصدیق کی ہے کہ محمد عامر کے حوالے سے سینئر کھلاڑیوں محمد حفیظ اور اظہر علی کا معاملہ اب ختم سمجھا جائے۔ سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کے معاملے پر دونوں کھلاڑیوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔ محمد حفیظ اور اظہر علی کا اختلاف ذاتی نہیں بلکہ اصولی ہے۔ دونوں کھلاڑی بورڈ کی پالیسی کیخلاف نہیں ہیں۔ حفیظ اور اظہر کل سے کیمپ جوائن کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے کھلاڑیوں سے اپنی غلطی کی معافی بھی مانگی ہے۔ اس نوجوان کو کارکردگی کی بنیاد پر چانس دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…