منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ری پبلکن صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ٹرمپ سب سے آگے

datetime 25  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنی پارٹی ری پبلکن کے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ عوامی حمایت حاصل ہے۔امریکی ٹی وی سی این این۔ او آر سی کے ایک سروے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو 39 فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے۔ یہ سروے گذشتہ ہفتے امریکی ٹی وی پر ری پبلکن امیدواروں کے مباحثے کے بعد کیا گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو دسمبر کے آغاز سے ری پبلکن کے دیگر امیدواروں پر تین پوائنٹس کی سبقت حاصل رہی ہے۔ ا±ن کے قریب ترین امیدوار ٹیڈ کروز ہیں جن کے حق میں 18 فی صد افراد نے رائے دی ہے۔ری پبلکن پارٹی کے دیگر امیدواروں بین کارسن اور مارکو روبیو کو دس دس فی صد افراد کی حمایت حاصل ہے۔ ایک اور ری پبلکن امیدوار گورنر نیو جرسی کرس کرسٹی کو پانچ فی صد افراد نے صدارتی امیدوار بنانے کی حمایت کی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…