پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کچھ نہ دینے کے باوجود 3لاکھ 22 ہزارافراد انکم ٹیکس دہندہ

datetime 25  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ساڑھے 8لاکھ سے زائد ٹیکس دہندگان میں سے38 فیصد کی جانب سے ٹیکس جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے، صرف 4 فیصد لوگ سالانہ 10 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس جمع کراتے ہیں۔نجی ٹی وی چنل کو دستیاب سرکاری اعدادوشمار میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مالی سال 2014-15 میں انکم ٹیکس جمع کرانے والے مجموعی طور پر 8 لاکھ 55ہزار 429 ٹیکس دہندگان میں سے 3 لاکھ 22 ہزار438 ٹیکس دہندگان ایسے ہیں جو صفر انکم ٹیکس کے ساتھ گوشوارے جمع کراتے ہیں مگر وہ ٹیکس دہندہ کہلواتے ہیں جبکہ ٹیکس ایک پائی بھی ادا نہیں کرتے اور صرف انکم ٹیکس گوشوارے جمع کراتے ہیں اور یہ مجموعی ٹیکس دہندگان کا 38 فیصد حصہ ہیں۔اعدادوشمار میں بتایا گیاکہ گزشتہ مالی سال 1روپے سے 99روپے تک انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 1ہزار 323 رہی جو مجموعی تعداد کا 0.2 فیصد ہے، 100روپے سے 500 روپے تک انکم ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 454 ہے جو مجموعی تعداد کا1 فیصدہیں، اس دوران 501 روپے سے20ہزار تک انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 2لاکھ 51 ہزار 111 ریکارڈ کی گئی جو مجموعی تعداد کا 29 فیصد حصہ ہیں۔1لاکھ 36 ہزار 953 لوگوں نے گزشتہ مالی سال 20 ہزار روپے سے 1لاکھ روپے تک انکم ٹیکس جمع کرایا جو مجموعی تعداد کا 16 فیصد ہیں، 1لاکھ1روپے سے5لاکھ روپے تک انکم ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 82 ہزار801 رہی جو مجموعی ٹیکس دہندگان کا 10 فیصد ہیں، گزشتہ مالی سال کے دوران 5لاکھ 1روپے سے 9 لاکھ 99 ہزار999 روپے تک ٹیکس جمع کرانے والوں کی تعداد 20ہزار 318 رہی جو مجموعی ٹیکس دہندگان کا2 فیصد حصہ ہیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 10لاکھ روپے سے زائد انکم ٹیکس صرف 32 ہزار31 ٹیکس دہندگان نے جمع کرایا جو مجموعی تعداد کا 4فیصد ہیں۔ اس بارے میں ایف بی ا?ر حکام نے کہاکہ صفر انکم ٹیکس کے ساتھ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، ٹیکس پروفائل کی چھان بین کے دوران بہت سے لوگ ایسے پائے گئے جن کا معیار زندگی ان کی ظاہر کردہ آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا، ان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور متعدد کونوٹس بھی دیے گئے ہیں



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…