واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ میں چرچز ٹیکس دہندگان کو 71ارب ڈالر سالانہ میں پڑ رہے ہیں۔ سیکولر پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مذہبی گروپس فیڈرل انکم ٹیکس سبسڈی میں35.3 ارب ڈالر، پراپرٹی ٹیکس کریڈٹ میں 26.2 ارب ڈالر، اسٹیٹ انکم ٹیکس میں 6.1 ارب ڈالر، ذاتی رعایتوں میں 1.2 ارب ڈالر اور مذہبی بنیاد پر ملنے والی مختلف سبسڈیز کی مد میں 2.2 ارب روپے وصول کرتے ہیں۔چرچز یہ رقم خیراتی کاموں میں استعمال کرتے ہیں مگر سیکولر ہیومنزم رپورٹ کے مطابق مشہور چرچ این جی اوز کے مقابلے میں خیراتی کاموں پر بہت کم خرچ کرتے ہیں، مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ کچھ چرچز کی جانب سے خیراتی کاموں پر بھاری رقم خرچ کی جاتی ہے۔ اس لئے ہونا یہ چاہیے کہ جو چرچ خیراتی کاموں پر رقم خرچ کر رہے ہیں انہیں ٹیکس میں چھوٹ ملنی چاہیے مگر باقی چرچز کی ختم کردینی چاہیے۔