اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر پیڑولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب پاکستانیوں کا حق ہے کہ گیس ان کے گھروں تک پہنچے،ا س کے بعد گیس پیدا کرنے والے صوبوں کی دیگر ضروریات پوری کی جائیں۔اسلام آبادمیںنجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں وفاقی وزیر پٹرولیم کاکہنا تھاکہ دیگر تمام سیکٹرز کو گیس بند کرنے کے باوجود پنجاب میںگھریلو صارفین کوگیس کی فراہمی طلب سے دوتہائی کم ہے۔آرٹیکل 158کی بنیادی روح بھی یہی تھی کہ پہلے ملک بھر کے گھریلو صارفین کی گیس ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں تاکہ سردیوں میں یہ مسئلہ حل ہوجائے۔