برمنگھم(ویب ڈیسک) غذائی ماہرین اور ڈاکٹروں نے طویل تحقیق کے بعد 10 اہم غذاو¿ں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں اپنے معمولات میں شامل کرنے سے جسم کے ہر عضو کو بہترین حالت میں رکھا جاسکتا ہے اور درجنوں امراض سے بچا جاسکتا ہے جن میں جان لیوا امراض بھی شامل ہیں۔
ماہرین نے ان غذاو¿ں کو ”سپرفوڈز“ قرار دیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سب کم خرچ اور آسانی سے دستیاب ہیں لیکن ان پر توجہ نہیں دی جاتی اور ہر سال ان میں حیرت انگیز اجزا دریافت ہورہے ہیں جو ان کی اہمیت بڑھارہے ہیں۔برمنگھم کی ایک کیٹرنگ کمپنی نے ان غذاو¿ں کو کرہ ارض کی صحتمند ترین خوراک قرار دیا ہے جن میں سرِفہرست لیموں کو رکھا گیا ہے۔
لیموں:
لیموں وٹامن سی کا کارخانہ ہے اور ایک لیموں روزانہ کھانے سے جسم میں روزانہ وٹامن سی ضروری مقدار 100 فیصد پوری ہوجاتی ہے۔ وٹامن سی ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں موجود فلیونوئڈز کینسر کو ہونے سے روکتے ہیں اور بدن میں ہر قسم کی سوزش و جلن کو ختم کرتے ہیں۔
شاخ گوبھی (بروکولی)
بروکولی یا شاخ گوبھی کا ایک بڑا ٹکڑا کھانے سے بدن کو وٹامن کے کی روزانہ کی 100 فیصد مقدار مل جاتی ہے اور روز کے وٹامن سی کی 200 فیصد مقدار بھی اس میں ہوتی ہے۔ یہ کئی طرح کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
سیاہ چاکلیٹ:
ڈارک چاکلیٹ اگرچہ ذائقے میں تھوڑی کڑوی ہوتی ہے لیکن یہ ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرول کو کم کرتی ہے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کو بڑھاتی ہے۔ اس میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔
سرخ آلو:
ایک سرخ آلو میں 66 ملی گرام فولیٹ ہوتا ہے جو جسمانی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ اور تباہی کو روکتا ہے اور ایسی ہی مقدار پالک میں بھی پائی جاتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن اے کی بھرپور مقدار کینسر سے لڑتی ہے اور جسم کے قدرتی دفاعی امنیاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے۔
سامن مچھلی:
سامن مچھلی اومیگا تھری کا خزانہ ہے جو دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور ڈپریشن کو دور کرتے ہیں، کینسر کو بھگاتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ اس میں موجود نیاسن الزائیمر، بھولنے کی بیماری اور دیگر ذہنی امراض سے بچاتا ہے۔
اخروٹ:
اخروٹ میں بھی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے، یہ موڈ کو بہتر بناتے ہیں، ذہنی صلاحیت بڑھاتے ہیں اور کینسر کو دور کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ دل اور خون کی روانی کے لیے بہت مفید ہیں۔
مگرناشپتی ( ایواکیڈو):
پاکستان میں ایوکیڈو بڑے اسٹورز پر دستیاب ہے اور اسے غیرمعمولی غذا کا درجہ حاصل ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کو 22 فیصد تک کم کرتا ہے۔ اس میں فائبر، فولیٹ موجود ہے جو دل کے امراض کو روکتے ہیں۔
لہسن:
لہسن خون پتلا رکھنے اور ای کولائی سمیت کئی اقسام کے بیکٹیریا سے لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں موجود مرکب ایلیسن کولیسٹرول کی شرح کو کم رکھتا ہے اور دل کی شریانوں تندرست رکھتا ہے۔
پالک:
پالک امراض سے لڑنے والا ایک اہم ہتھیار ہے۔ اس میں موجود دو اہم اجزا لیوٹین اور زیزینتھن جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور اانکھوں کی صحت کے لیے بہت مو¿ثر کردار ادا کرتے ہیں جب کہ اس میں کینسر سے لڑنے والے مو¿ثر اجزا موجود ہیں۔
لوبیا:
مٹر، سویا اور تمام اقسام کی لوبیا جادوئی صلاحیت رکھتے ہیں اور دل کے امراض کو 22 فیصد تک کم کرتےہیں۔ اسی طرح یہ خواتین میں بریسٹ کینسر بننے کو بھی روکتے ہیں
10 سستی اور صحت مند ترین غذائیں جو کئی بیماریوں سے بچاتی ہیں
24
دسمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں