پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں د اﺅد ابراہیم کی گاڑی عوام کے سامنے نذرِ آتش

datetime 23  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک )بھارتی حکومت نے انڈرو رلڈڈان د اﺅد ابراہیم کی گاڑی کو نئی دہلی کے قریب غازی آباد کے علاقے میں عوام کے سامنے نذرِ آتش کردی ۔بھارتی مےڈےا کے مطابق انڈر ورلڈ کے مبینہ ڈان داﺅد ابراہیم کی گاڑی کو نئی دہلی کے قریب غازی آباد کے علاقے میں عوام کے سامنے نذرِ آتش کےا گےا ۔کار خریدنے والے شخص سوامی چکرا پانی کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم نے مذکورہ کار کو بدھ (23 دسمبر) کی دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان غازی آباد کے اندراپورم میں نذرِ آتش کرنے کا فیصلہ کےا تھا۔چکراپانی، جو آل انڈیا ہندو مہاسبھا کے ‘قومی صدر’ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں کا کہنا تھا کہ کار کو نذرِ آتش کرنا، داو¿د ابراہیم اور ا±ن کے ساتھیوں کی جانب سے پورے ملک بالخصوص ممبئی میں کی جانے والی دہشت گردی کی آخری رسومات کی علامت ہوگا۔واضح رہے کہ داو¿د ابراہیم کی سبز ہنڈائی ایسنٹ کار کو چکرا پانی نے رواں ماہ 9 دسمبر کو ہونے والی نیلامی میں 32 ہزار کی بولی لگا کر خرید لیا تھا،۔چکرا پانی کے مطابق، “اس سے قبل میں اس گاڑی کو ایک ایمبولینس میں تبدیل کرنا چاہتا تھا، لیکن جب ڈی کمپنی (داو¿د ابراہیم گینگ) کے کارندوں نے مجھے نتائج کے لیے تیار رہنے کی دھمکیاں دیں تو میں نے انھیں ا±ن ہی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا. میں اس گاڑی کو عوام کے سامنے جلانے جارہا ہوں۔چکراپانی کے مطابق انھیں کسی قسم کی سیکیورٹی کی ضرورت نہیں، کیوں کہ وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہیں، تاہم دھمکیاں موصول ہونے کے بعد انھوں نے 11 دسمبر کو دہلی کے مندر مرگ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروادی تھی.این ڈی ٹی وی کے مطابق داو¿د ابراہیم، ہندوستانی حکام کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ، بھتہ خوری اور قتل کے مقدمات میں مطلوب ہے۔اس کے علاوہ ان پر شدت پسند گروپوں کو رقم فراہم کرنے اور 1993 کے ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا بھی الزام ہے جس میں 257 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…