واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی ریپبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکرایٹک پارٹی کی ایک نشریاتی بحث کے دوران باتھ روم جانے پر ہلیری کلنٹن کا مذاق اڑایا ہے۔ڈانلڈ ٹرمپ نے مشیگن ریاست میں ایک جلسے کے دوران کہا: ’مجھے پتہ ہے کہ وہ کہاں گئی تھیں۔ یہ کتنی گندی بات ہے۔‘ہفتے کو منعقد ہونے والی بحث کی نشریات میں ہلیری کلنٹن اشتہارات کے وقفے کے اختتام کے کچھ دیر بعد سٹیج پر واپس آئیں تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سنہ 2008 میں ہلیری کلنٹن کو صدر اوباما نے ’شلونگ‘ کیا تھا۔’شلونگ‘عام بول چال میں ایک بیہودہ لفظ سمجھا جاتا ہے جس کا معنی ایک مرد کی شرمگاہ ہے۔اس لفظ کے استعمال سے ڈونلڈ ٹرمپ سنہ 2008 میں صدارتی انتخابات کا ذکر کر رہے تھے جن میں ہلیری کلنٹن اوباما سے ہار گئی تھیں۔اگست میں انھوں نے کہا کہ چینل فاکس نیوز کی میزبان میگن کیلی نے ایک بحث کے دوران ان سے مشکل سوالات اس لیے پوچھے تھے کیونکہ وہ حالت حیض میں تھیں،ٹرمپ نے کہا کہ ’اوباما اور ہلیری کے درمیان مقابلے کو دیکھیے۔ وہ اوباما کو شکست دینے والی تھیں۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ ان دونوں میں سب سے ابتر کون تھا۔ مجھے نہیں پتہ۔ اس سے زیادہ خراب کون ہو سکتا ہے؟‘ٹرمپ نے مزید کہا: ’ہلیری کے جیتنے کے امکان زیادہ تھے لیکن پھر انھیں ’شلونگ‘ کیا گیا اور وہ ہار گئیں۔‘یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے حوالے سے متنازع بات کہی ہے۔ رواں سال اگست میں انھوں نے کہا کہ چینل فاکس نیوز کی میزبان میگن کیلی نے ایک بحث کے دوران ان سے مشکل سوالات اس لیے پوچھے تھے کیونکہ وہ حالت حیض میں تھیں۔ٹرمپ نے اس سے پہلے کامیڈین روزی او ڈانل کو ایک ’فیٹ پگ‘ بھی کہا تھا۔حالیہ روز میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ہلیری کلنٹن کے درمیان اختلاف پیدا ہوئے تھے جب کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجوٹرمپ کا حوالہ دے کر نوجوان لوگوں کو اپنی طرف مائل کر رہے تھے۔خیال رہے کہ کیلیفورنیا میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ڈونلڈ ٹرمپ ایک ارب پتی کاروباری شخص ہیں جن کے پاس سیاست میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔امریکہ میں اگلے صدارتی انتخابات نومبر سنہ 2016 میں منعقد کیے جائیں گے۔