اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

عرب امارات کی پولیس نے منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بنادی

datetime 23  دسمبر‬‮  2015 |

دبئی (نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ایران سے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک کشتی قبضے میں لی اور متعدد افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشت روز پولیس نے شارجہ ریاست میں خالد بندرگاہ کے قریب کارروائی کارروائی کر کے ایک کشتی قبضے میں لے لی تھی۔ کشتی کے ایرانی کپتان دو ایرانی شہریوں سمیت ایک درجن کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نشہ آور بوٹی حشیش کی ساڑھے گیارہ کلو اور منشیات کی ایک لاکھ 42 ہزار 725 گولیاں کشتی مین چھپائی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ کشتی کے بیلنس ٹینک توازن برقرار رکھنے والی ٹینکی میں دو ایرانی مشتبہ اسمگلر چھپائے گئے تھے۔آکسیجن کی کمی اور ٹینکی درجہ حرارت میں اضافے کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی تھی اور وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔اماراتی پولیس کے مطابق مملکت میں منشیات اسمگلنگ کی یہ کوشش 25 اکتوبر کو ناکام بنائی گئی تھی تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اسے منظرعام پرنہ لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران کشتی کے کپتان اور ایرانی نڑاد دو افراد نے منشیات کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ ایران سے باضابطہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد منشیات لے کر متحدہ عرب امارات روانہ ہوئے تھے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…