لندن(نیوزڈیسک) ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈپریشن گولیاں کھانے والے افراد میں دل کے اٹیک کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اینٹی ڈپریشن گولیاں کھانے والے افراد میں دل کے دورے کے 29 فیصد کم امکانات ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں نے اپنی تحقیق میں 10000 افراد کا ایک دہائی تک معائنہ کیا۔ ان افراد میں سے جنہوں نے اینٹی ڈپریشن جیسے کے سلیکٹو سیروٹونن ری اپٹیک لینے والے افراد میں دل کے دورے کے امکانات 35 فیصد کم دیکھے گئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈپریشن گولیاں دل کے دورے کے خدشات کو کم کر دیتی ہیں کیونکہ یہ ادویات خون میں موجود پلیٹ لیٹس کے رفتار کو سست کر دیتی ہیں کو کلوٹنگ کا باعث بنتے ہیں۔