کراچی(نیوز ڈیسک)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سندھ میں بچوں کی بیماریوں اوران کے باعث ہونے والی اموات کی شرح میں کمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر مل کر کام کرنا ہو گا۔ نجی شعبے اور مخیر حضرات کو بھی حکومت کا ہاتھ بٹانا ہو گا۔ قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ ) کی طرز پرکراچی سمیت سندھ کے چند دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسے اسپتال کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے نجی ہوٹل میں این آئی سی ایچ کے ساتویں سمپوزیم کی اختتامی تقریب اور سائنسی سیشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اختتامی سیشن کی مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر این آئی سی ایچ پروفیسر افروز رمضان تھیں۔ دیگر مقررین میںپروفیسر ڈاکٹر جمال رضا، ڈاکٹر کھیم چند مورانی اور دیگر نے خطاب کیا۔ پروفیسر افروز رمضان نے کہا کہ بچوں کی بیماریاں وقت کے ساتھ ساتھ بڑھی ہیں۔ تشخیص کی سہولتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بچوں کی شرح ااموات کو کم کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
بچوں کی شرح اموات میں کمی کیلئے کام کرنا ہوگا،ماہرین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































