اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے میزبان سے یہ سوال پوچھا کہ آپ نے داڑھی فیشن کیلئے رکھی ہے یا سنت کے مطابق؟ اس اچانک سوال پر میزبان پریشان ہو گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خود ہی سوال کا جواب دیا کہ داڑھی سے آپ کو پہچاننے میں آسانی ہوتی ہے کہ آپ کہا ں سے آئے ہیں۔