صنعا (نیوز ڈیسک)یمن میں جنگ بندی کے باوجود تازہ جھڑپوں اور فضائی حملے میں دس باغیوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور متعد زخمی ہو گئے،یمن میں جنگ بندی کے اعلان کے باوجود حکومتی فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے میں حکومت کے حامی فورسز کے حملے میں دس باغی مارے گئے۔ جبکہ حدیدہ شہر میں ایک رہائشی علاقے پر سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری میں آٹھ افراد ہلاک اور دس سے زائد زخمی ہو گئے۔جنیوا میں اتوار کو ختم ہونے والے امن مذاکرات میں حوثی باغیوں اور حکومتی وفد نے یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ہفتے توسیع کا اعلان کیا ہے