اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سانحہ منی کو 3 ماہ گزرنے کے بعد بھی 4 پاکستانی حاجی تاحال لاپتہ ہیں۔ رواں برس حج کے دوران پیش آنے والے منی حادثے کو3 ماہ گزرگئے جس کے باوجود 4 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ حاجیوں میں فتح جنگ کی یاسمین بی بی، ملتان کی رخسانہ بی بی ، کراچی کے رانا فرید اور لکی مروت کے شیر عالم شامل ہیں۔ وزارت مذہبی امورنے چاروں حجاج کے رشتے داروں کے ڈی این کے نمونے سعودی عرب بھجوادیئے ہیں ، جن کی مدد سے ان حجاج کرام کے زندہ یا شہید ہونے کی تصدیق کی جاسکے گی۔
سانحہ منی کو تین ماہ گزرنے کے بعد بھی چار پاکستانی حاجی لاپتہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں