اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مولی برصغیر پاک وہند میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سبزیوں میں سے ا یک ہے۔مولی کے تمام تر فوائد حاصل کرنے کیلئے اسے کچی حالت میں ہی کھا ناچاہیے ، پکانے پر اس کے وٹامن (حیاتین )ضائع ہوجاتے ہیں۔ذیابیطس کے مریضوں کو زمین کے اندر پیدا ہونے والی غذاﺅں سے اجتناب کا کہا جاتاہے لیکن مولی میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے اور خون میں شوگر کی مقدار کو نہیں بڑھاتی۔اگر آپ کو اس بیماری کا سامناہے تو روزانہ مولی کھائیں کہ یہ معدے میں پھنسے ہوئے کھانے کو باہر نکالنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔یہ معدے میں تیزابیت کو کم کرتے ہوئے سینے کی جلن کاخاتمہ کرتی ہے لیکن یاد رہیکہ مولی کا استعمال رات کو ہرگزنہیں کرنا چاہیے۔مولی میں فائٹو کیمیکلز اور اینتھو سائنانز ہوتے ہیں جوکینسر کے خلاف لڑتے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی کی موجودگی کی وجہ سے یہ ڈی این اے کوصحت مند رکھ کے کینسر کے خلاف مدافعت پیدا کرتاہے۔پوٹاشیم کی موجودگی کی وجہ سے مولی ہمارے خون میں پوٹاشیم اور سوڈیم کی مقدارکو کنٹرول کرتے ہوئے ہمارا بلڈپریشر قابو میں رکھتی ہے۔ایسے لوگ جنہیں سانس کی تکلیف ہو،انہیں چاہیے کہ وہ مولی کھائیں کیونکہ اس میں موجود اجزاءکی بدولت سینے کی جکڑن کم ہوتی ہے اور سانس میں روانی آتی ہے۔پتھری کی صورت میں گردہ و مثانہ سے ریت آنے کی حالت میں مولی کااستعمال کیاجاتاہے۔اگراسے مسلسل استعمال کیاجائے تو پتھری ریزہ ریزہ ہوکر ہمیشہ کیلئے جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔بواسیر کے مرض میں مولی کارس اور مولی کے پتے مریض کوکھلانے سے شفاءہوتی ہے۔(ادرک اور چھلی کا گودا بھی پیس کرکھلانے سے بواسیر سے شفاءملتی ہے )مولی کو باریک کرکے نمک لگاکر کھانے سے جگر کی اصلاح ہوتی ہے۔یرقان کے مرض میں مولی کے پتوں کا رس نکال کر چینی ملا کر مریض کو پلانے سے مرض ختم ہوجاتاہے۔ مولی کھانے والوں کو کبھی یرقان نہیں ہوتا
مولی کھانے کے دس فوائد
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب سیلابی صورتحال، اسکولز میں چھٹیوں کا بڑا اعلان
-
اگر آپ کے پاس یہ پرانا نوٹ ہے تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت سے ایک اور سیلابی ریلہ آج پاکستان پہنچے گا
-
حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ
-
علاقہ مکینوں نے گوگل میپس کی ٹیم کو چور سمجھ کر پٹائی کر دی
-
سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی، پانی لاہور میں بھی داخل
-
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام
-
سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے اب کس سے ...
-
امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرانے ...
-
ملک میں سونا مسلسل مہنگا، فی تولہ قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
-
محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پنجاب سیلابی صورتحال، اسکولز میں چھٹیوں کا بڑا اعلان
-
اگر آپ کے پاس یہ پرانا نوٹ ہے تو آپ کروڑ پتی بن سکتے ہیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
بھارت سے ایک اور سیلابی ریلہ آج پاکستان پہنچے گا
-
حکومت کا گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی گیس کنکشن کا منصوبہ
-
علاقہ مکینوں نے گوگل میپس کی ٹیم کو چور سمجھ کر پٹائی کر دی
-
سیلاب نے پنجاب میں تباہی مچا دی، پانی لاہور میں بھی داخل
-
پاکستان کی نئی راکٹ فورس کمانڈ کا قیام
-
سوشل میڈیا پر شوہر کو طلاق دینے والی دبئی کی شہزادی نے اب کس سے منگنی کرلی؟
-
امریکا اور یورپ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی پہلی 6 جی چپ متعارف کرانے والا ایشیائی ملک
-
ملک میں سونا مسلسل مہنگا، فی تولہ قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی
-
محمد شامی نے پاکستان سے میچ کھیلنے کے لیے شرط عائد کردی
-
گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بینکوں سے قرض فراہمی میں اضافہ
-
سیلاب غریبوں کی بستیاں اُجاڑ کر طاقتور لوگوں کے ریزورٹس بچائے گئے، وفاقی وزیر کا انکشاف