جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

قبل ازوقت بڑھاپے کی سب سے بڑی وجہ سامنے آگئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)نیند کی کمی ویسے تو صحت کے لیے نقصان دہ ہے مگر یہ آپ کی ظاہری شخصیت کو بھی تباہ کرکے رکھ دیتی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کیس یونیورسٹی ہاسپٹل میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص مستقل بنیادوں پر کم نیند لینے لگے تو اس کا بڑھاپے کی جانب سفر تیز ہوجاتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نیند کی کمی سے قبل از وقت بڑھاپے کی علامات سامنے آنے لگتی ہیں۔محققین کے مطابق جلد کی لچک کم ہوجاتی ہے اور جھریاں پڑنے لگتی ہیں اور اگر یہ بھی آپ کے لیے فکرمندی کا باعث نہیں تو یہ جان لیں کہ صرف ایک رات پوری نیند نہ لینا بالغ افراد میں عمر کے اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔کجءم ایک اور تحقیق میں یہ بات بھی سامین آئی ہے کہ نیند کی کمی سے بال تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔محققین کے بقول نیند کی کمی سے جسم میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے اثرات بالوں پر مرتب ہوتے ہیں اور وہ گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔آسان الفاظ میں نیند کی کمی گنج پن کی جانب بھی سفر تیز کردیتی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے الاباما یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ نیند کی کمی اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ ناکافی نیند یعنی سات گھنٹے سے کم سونا غذائی عادات میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے جس کے نتیجے میں جسمانی وزن میں تیزی سے اضافہ ہونے لگتا ہے۔تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے باعث مشروبات اور جنک فوڈ کی جانب رجحان بڑھتا ہے جو موٹاپے کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں، تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…