ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

امریکہ ہم جنس پرستوں کو خون عطیہ کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ میں خوراک اور ادویات کے ادارے (ایف ڈی اے) کی جانب سے 30 سال کی پابندی کے بعد ہم جنس پرست مردوں کے خون عطیہ کرنے کے حوالے سے قانون میں نرمی کر دی ۔ اب وہ ہم جنس پرست افراد جو ایک سال سے جنسی طور پر سرگرم نہیں ہیں ا±نھیں خون عطیہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ہم جنس پرستی کے لیے سرگرمِ عمل کارکنوں نے اس ایک سالہ قانون کو امتیازی سلوک قرار دیا ہے۔ لیکن یہ قانون دیگر ممالک جیسے برطانیہ، آسٹریلیا اور جاپان کی پالیسی سے مماثلت رکھتا ہے۔یہ پابندی سنہ 1980 میں مہلک مرض ایڈز کے بحران کے آغاز کے موقع پر لگائی گئی تھی۔وہ گروہ جو خون کے عطیات کے لیے آمادہ کرنے کے لیے کام کرتے ہیں انھوں نے ہم جنس پرست عطیہ کنندگان پر پابندی کو ’طبی طور پر غیر مجاز‘ قرار دیا ہے۔ایک سرگرم کارکن ڈیوڈ اسٹیسی نے اس فیصلے کو ’درست سمت کی جانب قدم‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف ڈی اے کو اس سلسلے میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انسانی حقوق کی مہم کے ترجمان اسٹیسی کے مطابق ’اس سے ہم جنس پرستوں اور خنثوں (دونوں جِنسی خَص±وصیات رَکھنا) کی بدنامی ہوگی۔ محض موجودہ سائنسی تحقیقات اور خون کی جانچ کی جدید ٹیکنالوجی کی روشنی میں اِسے جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔‘ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ سنہ 2014 میں دی جانے والی ایک رسمی تجویز کی پیروی کرتا ہے۔ وفاقی ایجنسی نے خون کے عطیات کے لیے قومی معیار ترتیب دیا ہے جس کی جانچ بیماریوں کے لیے کی جارہی ہے۔اس قانون کی تبدیلی سے قبل امریکہ میں امکانی عطیہ کنندگان جو سنہ 1977 کے بعد سے دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کا اعتراف کرتے تھے ا±نھیں خون دینے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔نئی پالیسی ناصرف ہم جنس پرست مردوں بلکہ دیگر انتہائی حساس گروہوں کے لیے بھی یکساں ہے۔ وہ لوگ جو گذشتہ 12 ماہ کے دوران جسم فروشوں کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرچکے ہیں یا نسوں کے ذریعے جسم میں داخل ہونے والی منشیات استعمال کرچکے ہیں ا±ن پر بھی خون عطیہ کرنا ممنوع ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…