اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بولیویا : فٹ بال میچ کھیلنے جانیوالے کھلاڑیوں کی بس میں آگ بھڑک اٹھی

datetime 22  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکرے(نیوزڈیسک) بولیویا کے فٹ بال کلب جارج ولسٹر مین کے کھلاڑی اس وقت بال بال بچ گئے جب میچ کھیلنے کیلئے جاتے ہوئے ٹیم کی بس کو آگ لگ گئی اور بس میں آگ بجھانے کے آ لات بھی نہ تھے۔تفصیلات کے مطابق کلب ٹیم فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے دور دراز علاقے آرورو جارہی تھی کہ اچانک گاڑی میں آ گ بھڑک اٹھی جس سے بس جل کر خاکستر ہو گئی تاہم ٹیم کے ارکان آگ پھیلنے سے پہلے ہی بس سے اتر گئے۔ بس میں آگ بجھانے کے کوئی آلات بھی نہ تھے جس پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔اس سے پہلے کہ آگ بجھائی جاتی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی تاہم ٹیم کے ارکان بروقت آرورا پہنچے اورمخالف ٹیم کیخلاف میچ دو گول سے جیت لیا۔ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے بتایا آگ نے انہیں بس سے اپنے بیگ نکالنے کی مہلت بھی نہیں دی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…