روم(نیوزڈیسک)پنیر سے بجلی پیدا کرنا کسی کامکبک کی کہانی لگتی ہے لیکن یہ حقیقت ہے کیونکہ فرانس کے پہاڑی علاقے آلپس کے شہر سووئے میں قائم ایک پاور سٹیشن نے اب پنیر سے بجلی پیدا کرنا شروع کر دی ہے جو تقریبا 1500 گھروں کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اکتوبر میں قائم کئے گئے اس پاور سٹیشن میں پنیر بنانے کے عمل میں بچ جانے والے مٹیریل میں بیکٹریا ملایا جاتا ہے جس سے گیس بنتی ہے اسی گیس سے بعد ازاں بجلی پیدا کی جاتی ہے۔واضع رہے کہ پنیر کے فاضل مادوں سے بجلی پیدا کرنے کا یہ سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ دس سال قبل والبیو میں ایسا ہی ایک پاور سٹیشن بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک فرانس میں بیس ایسے بجلی کے پاور سٹیشنز قائم کئے جا چکے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ اب کینیڈا، آسٹریلیا، برازیل اور یوروگوئے میں بھی ایسے ہی پاور سٹیشن بنانے کا پلان ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں