بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈراﺅنی فلمیں کئی مسائل پیدا کرسکتا ہے، ماہرین

datetime 21  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہارر (ڈراﺅنی) فلمیں دیکھنا آپ کے لیے بہت نقصاندہ ہوسکتا ہے وجہ یہ ہے کہ ڈراو¿نی فلمیں دیکھنے سے خون میں فیکٹر 8 پروٹین کی مقدار بڑھنے لگتی ہے جس سے خون گاڑھا ہوسکتا ہے اور کئی امراض کا سبب بن سکتا ہے۔ایک عرصے سے ڈاکٹر یہ کہتے رہے ہیں کہ مسلسل خوف خون کو گاڑھا کردیتا ہے لیکن اب اس کی وجوہات تلاش کرلی گئی ہیں، ہالینڈ کی لائیڈن یونیورسٹی نے اس کے لیے 24 تندرست لوگوں کا جائزہ لیا جن کی عمر زیادہ سے زیادہ 30 برس تھی۔ ان میں سے 14 کو پہلے ایک ڈراو¿نی فلم ( دکھائی گئی اور پھر ایک ڈاکیومینٹری جب کہ باقی 10 افراد کو اس کی الٹی ترتیب میں دونوں فلمیں دکھائی گئیں۔دونوں گروپ کو ایک ہفتے کے وقفے سے یہ فلمیں ایک آرام دہ ماحول میں دکھائی گئیں اور اس کے بعد ان کے خون کے نمونے لیے گئے اور فلم میں ان کے خوفزدہ ہونے کو 1 سے 10 نمبر دینے کو کہا گیا جسے ایک سوالنامے میں درج کرنا تھا۔ اس میں ڈراو¿نی فلم دیکھنے والوں 57 فیصد افراد کے خون میں فیکٹر 8 کی سطح بلند ہوگئی اور جیسے ہی انہیں دستاویزی فلم دکھائی گئی 86 فیصد کے خون میں فیکٹر 8 کم ہوگیا۔اس بنیاد پر ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بہت ذیادہ ڈراو¿نی فلمیں دیکھنے سے گریز کیا جائے کیونکہ ان کے مضر جسمانی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…